Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیلی کمپنیوں کا سعودی عرب میں پولٹری فارم قائم کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا پولٹری مصنوعات کی درآمدات پرانحصار کم ہوگا ( فوٹو العربیہ)
سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے مملکت میں پولٹری فارم قائم کرنے کے لیے مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ سعودی عرب 2025 تک مرغیوں کی پیداوار میں 80 فیصد تک خود کفیل ہوجائے گا۔ 
العربیہ نیٹ اور اخبار 24 کے مطابق سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے ماتحت الحلال ڈیولپمنٹ کمپنی اور برازیل فوڈز کمپنی نے مملکت میں کمپنی قائم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط  کیے ہیں۔
الحلال ڈیولپمنٹ کمپنی نے پیر کو بتایا کہ مشترکہ پروجیکٹ کا مقصد مملکت میں پولٹری فارموں کی ایک چین قائم کرنا ہے۔ اس سے مملکت میں تازہ اور فروزن مرغیوں کی رسد بڑھے گی۔ مملکت میں حلال مصنوعات کا معیار بہتر ہوگا۔
سعودی عرب کا پولٹری درآمدات پرانحصار کم ہوگا۔ سعودی وژن 2030 کے  تناظر میں مملکت میں پولٹری فارم ٹیکنالوجی تیار ہوگی۔  
مشترکہ منصوبے سےمقامی مارکیٹ میں مسابقت کا تناسب بڑھے گا۔ اور معقول نرخوں پربہترین مرغیاں بڑی تعداد میں مہیا ہوں گی۔ 

شیئر: