Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں فیکٹریوں کی تعداد 36 ہزار تک پہنچ جائے گی‘

مملکت کی صنعتی برآمدا ت بڑھ کر 557 ارب ریال ہوجائے گی( فوٹو العربیہ)
سعودی نائب وزیرصنعت و معدنیات انجینیئر اسامہ الزامل نے کہا ہے کہ ’2035 تک سعودی عرب میں فیکٹریوں کی تعداد 36 ہزار تک پہنچ جائے گی‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق صنعتی قومی حکمت عملی پر ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ سعودی عرب میں 2035 کے دوران میڈیسن ویکسین کی تین جدید فیکٹریاں ہوں گی۔ طیارے سمبلنگ کرنے والے چار پلانٹ ہوں گے‘۔
’معدنیات کے حوالے سے آٹھ فیکٹریاں جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ ریموٹ سینس کی پندرہ فیکٹریاں قائم ہوں گی‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’صنعتی  شعبہ 2030 تک ریکارڈ آمدنی فراہم کرنے لگے گا۔  مجموعی قومی پیداوار 3 گنا بڑھ کر 895 ارب ریال تک پہنچ جائے گیّ‘۔ 
انجینیئر اسامہ الزامل نے کہا کہ صنعتی برآمدا ت بڑھ کر 557 ارب ریال ہوجائے گی۔ جدید ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات میں چھ گنا اضافہ ہوگا جبکہ دسیوں ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے‘۔ 
سعودی نائب وزیرصنعت کا کہنا تھا کہ’ وژن 2030 کے بعد صنعتی فنڈ میں 75.4 ارب ریال جمع کیے گئے۔ یہ چھوٹے اور درمیانے سائز کے منصوبوں کی فنڈنگ کے حوالے سے 79 فیصد ہے۔ اس میں شہروں اور نئے علاقوں کو چالیس فیصد بجٹ دیا گیا ہے‘۔

شیئر: