Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کے ساتھ اہم شعبوں میں شراکت کریں گے، وزیرصنعت

دونوں ملکوں کے سرمایہ کار مشترکہ صنعتی منصوبوں سے منسلک ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور جنوبی افریقہ میں پبلک سیکٹر کے سرمایہ کار بڑے پیمانے پر مشترکہ منصوبے چلا رہے ہیں۔ 
الاخباریہ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرصنعت و معدنیات  نے مزید کہا کہ سعودی عرب جنوبی افریقہ کا اہم ساتھی بننے جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ ،  وژن  2030 کی حوالے سے متعدد شعبوں میں سعودی عرب سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ 
وزیر صنعت نے توجہ دلائی کہ جنوبی افریقہ میں متعدد شعبے ایسے ہیں جن میں سعودی عرب بڑی دلچسپی لے رہا ہے ان میں کانکنی، سیاحت اور تجدد پذیر توانائی کے شعبے قابل ذکر ہیں۔ 
الخریف نے توجہ دلائی کہ دونوں ملکوں کے سرمایہ کار مشترکہ صنعتی منصوبوں سے منسلک ہیں۔ 

شیئر: