Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آرامکو کاربن کے اخراج میں 55 ملین ٹن تک کی کمی کے لیے کوشاں‘

نئی ٹیکنالوجی کاربن کے اخراج میں کمی لاسکتی ہیں ( فوٹو سبق)
سعودی آرامکو کے سربراہ امین الناصر نے کہا ہے کہ’ کورونا وبا کے بعد آئل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور طلب میں اضافہ دیکھنے  میں آرہا ہے۔ اس سے رسد نیٹ ورک پر برا اثر پڑا ہے‘۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق امین الناصر نے کہا کہ ’منافع کی شرح اور افراط زر میں اضافے جیسے اسباب نے کئی لوگوں کے یہاں آئل مارکیٹ کے حوالے سے منفی نقطہ نظر پیدا کیا ہے۔‘
 فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو سمٹ میں مباحثے کے دوران انہوں نے کہا کہ ’سعودی آرامکو نے 2025 تک کاربن کی مقدار میں پندرہ فیصد تک کمی پیدا کرنے والی تجدد پذیر توانائی اور پائدار حکمت عملی متعارف کرائی ہے‘۔
’سعودی آرامکو سرمایہ کاری اورموثر حل پیش کرکے 2025 تک کاربن کے اخراج میں 55 ملین ٹن تک کی کمی کے لیے کوشاں ہے‘۔
امین الناصر نے کہا کہ ’سعودی عرب سرکلر کاربن اکانومی متعارف کرا رہا ہے۔ کئی ٹیکنالوجی ایسی ہیں جو کاربن کے اخراج میں کمی لاسکتی ہیں‘۔   
سعودی آرامکو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ’ ’الاستدامہ فنڈ‘ ٹیکنالوجی میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔ اس فنڈ کی قدر ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔ یہ اس شعبے میں دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی فنڈنگ ہے۔اسے ماحولیاتی تبدیلی روکنے میں معاون نئی کمپنیوں کی اہم ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جائے گا‘۔ 
انہوں نے بلو ہائیڈروجن اور ہائیڈروجن مارکیٹ نیز حال و مستقبل میں اس کے استعمال کا تعارف بھی کرایا۔ 

شیئر: