Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : ترقیاتی منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل

مسمارکیے گئے علاقوں سے ملبے کو اٹھانے کا کام جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں ترقیاتی منصوبے کے تحت جاری غیرمنظم محلوں کو مسمار کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا۔ ترقیاتی منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے بعد دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد شروع کیاجارہا ہے۔
اخبار 24 سے گفتگو کرتے ہوئے میونسپلٹی جدہ کے ترجمان محمد البقمی نے بتایا کہ ’جدہ کے ترقیاتی منصوبے کے تحت جن علاقوں کو مسمار کیاگیا ان میں  ’ام السلم اورکلو14 ‘ کے علاقے شامل ہیں۔
البقمی نے مزید بتایا کہ ترقیاتی منصوبے کے پہلے مرحلے میں 32 غیرمنظم محلوں کو مسمار کیا گیا ہے۔ جن علاقوں کو مسمار کیا گیا ان میں شرفیہ ، ھنداویہ، البوادی، مشرفہ ، کلو14 ، ام السلم ، النزھات وغیرہ شامل ہیں۔
غیرمنظم محلوں کو مسمار کرنے کے بعد وہاں سے منہدم کیے جانے والے ملبے کو اٹھانے کا کام جاری ہے۔ مہندم علاقوں سے ملبہ اٹھائے جانے کے بعد منظم انداز میں پلاٹنگ کی جائے گی جس کے بعد مقررہ منصوبے کے تحت کی گئی پلاننگ کے تحت مذکورہ علاقوں کی تعمیر نو کے مرحلے کا آغاز کیاجائے گا۔

شیئر: