Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں ’خوفناک ویک اینڈ‘ ایکٹویٹی

’ایکٹویٹی میں داخلہ ٹکٹ ہے تاہم جو لوگ ڈراؤنے کردار کا بھیس بدل کرآئیں گے ان کے لیے داخلہ مفت ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض سیزن میں ’خوفناک ویک اینڈ‘ کی ایکٹویٹی شروع ہوگئی ہے جس میں شائقین بڑی دلچسپی لے رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بولیورڈ ریاض سٹی میں شرکا کی طرف سے خوفناک شکلیں بنا کر آنا بے حد پسند کیا گیا ہے۔
انٹرٹیمنٹ اتھارٹی نے  ریاض سیزن کے تحت اس ایکٹویٹی کو شروع کیا ہے جو ہر جمعرات اور جمعہ کو ہوا کرے گی۔
اس میں مختلف ٹیمیں اور شرکا ہالیووڈ کے مختلف ڈرراؤنے کردار کا بھیس بدل کر آئیں گے۔
ایکٹویٹی میں داخلہ ٹکٹ ہے تاہم جو لوگ ڈراؤنے کردار کا بھیس بدل کرآئیں گے ان کے لیے داخلہ مفت ہے۔
 

شیئر: