Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے مصنوعی اعضا اور بحالی مرکز کی یمن میں خدمات

حضرموت گورنریٹ میں سینکڑوں افراد کو مصنوعی اعضا فراہم کیے گئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے مصنوعی اعضا اور بحالی مرکز نے یمن میں سینکڑوں افراد کو مدد فراہم کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مصنوعی اعضا اور بحالی مرکزنے یمن کے حضرموت گورنریٹ میں سینکڑوں افراد کو مصنوعی اعضا فراہم کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے مصنوعی اعضا اور بحالی مرکز نےستمبر 2022 میں 318 یمنی افراد کو طبی خدمات فراہم کیں۔ 
مصنوعی اعضا اور بحالی مرکز نے اپنے  آغاز کے بعد سے ایک ہزار 631  طبی خدمات فراہم کی ہیں جن سے 65 فیصد مرد اور 35 فیصد خواتین مستفید ہوئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق 34 مریضوں کے لیے مصنوعی اعضا  تیار، نصب اور ان کی بحالی کی گئی۔
اس پروجیکٹ میں مصنوعی اعضا کی ترسیل، پیمائش، دیکھ بھال اور جسمانی علاج کی خدمات فراہم کرنا بھی شامل تھا۔ مجموعی طور پر 284 مریضوں نے جسمانی تھراپی حاصل کی۔
ایس پی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے حجتہ گورنریٹ میں 5 سے 11 اکتوبر کے درمیان شاہ سلمان مرکز برائے  امداد و انسانی خدمات کے موبائل کلینکس نے 790 مریضوں کا علاج کیا اور انہیں ضروری طبی خدمات فراہم کیں۔
یہ خدمات یمن میں صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور یمنی عوام کی مدد کے لیے مملکت کے ذریعے نافذ کیے گئے انسانی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر آتی جس کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

شاہ سلمان مرکز مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا (فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 84 ممالک میں مختلف قسم کے  1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.7  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امدادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: