Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ کمی

ستمبر میں تارکین وطن نے 11.3 ارب ریال اپنے ملکوں میں بھجوائے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں سال رواں 2022 کے آغاز سے ستمبر تک غیرملکیوں کی ترسیل زر کی شرح  مسلسل کم رہی ہے۔ ستمبر میں 11.3 ارب ریال کی ترسیل زر ریکارڈ کی گئی۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک ساما نے رپورٹ میں بتایا کہ سال رواں کے دوران غیرملکیوں کی ترسیل زر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔15.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔‘ 
2021 میں ستمبر تک 13.35 ارب ریال کی ترسیل زر ہوئی تھی۔ اس سال ترسیل زر میں 2.02 ارب ریال کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
ساما کا کہنا ہے کہ ’سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں تارکین کی ترسیل زر 12 فیصد کم ہوئی۔ 34.85 ارب ریال کی ترسیل ہوئی۔ گزشتہ برس اس دوران 39.6 ارب ریال کی ترسیل زر ہوئی تھی۔‘ 
’2021 کے دوران تارکین نے 153.9 ارب ریال بھجوائے تھے جبکہ 2020 کے آخر میں 149.7 ارب ریال کی ترسیل ہوئی تھی۔ اسی طرح 2020 کے مقابلے میں 2021 کے دوران سالانہ کی بنیاد پر ترسیل زر میں  2.8 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔‘ 
رپورٹ کے مطابق ’2021 کے دوران ترسیل زر کی شرح نمو 2015 کے بعد سے سب سے کم رہی جبکہ 2020 میں شرح نمو 19.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ 2009 کے بعد سے سب سے زیادہ شرح نمو والا سال تھا۔‘

شیئر: