Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے غیر ملکیوں کی ترسیل زر میں 6 فیصد اضافہ

سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران  116.3 ارب ریال بھجوائے(فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں  سال رواں 2021 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران تارکین کی ترسیل زر میں 2020 کے ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مقیم غیر ملکیوں نے سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران  116.3 ارب ریال بھجوائے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ تارکین نے ستمبر 2021 کے دوران 13.35 ارب ریال بھجوائے جو ستمبر 2020  کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہیں۔
ساما نے بتایا کہ اگست 2021 کے مقابلے میں ستمبر 2021 کے دوران ترسیل زر میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تارکین نے 388 ملین ریال کم بھجوائے ہیں۔
دوسری جانب مقامی شہریوں نے سال رواں کے  ابتدائی 9 ماہ کے دوران 47 ارب ریال باہر بھجوائے۔ یہ رقم 2020 کے ابتدائی نو ماہ کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔
سعودی شہریوں نے ستمبر 2021 کے دوران  ستمبر 2020 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ رقم باہر بھجوائی۔ انہوں نے 5.79 ارب ریال بھجوائے ہیں۔

شیئر: