Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے جولائی میں غیر ملکیوں کی ترسیل زر میں 7.3 فیصد کمی

گزشتہ برس جولائی میں 12.5 ارب ریال بھیجے گئے تھے۔(فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے جولائی 2022 میں 11.6 ارب ریال بھیجے گئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 7.3 فیصد کم ہے۔
گزشتہ برس جولائی 2021 میں 12.5 ارب ریال بھیجے گئے تھے۔
ماہانہ بنیاد پرجاری اعداد وشمار کے مطابق غیرملکیوں کی جانب سے 12 فیصد ترسیل زرمیں کمی واقع ہوئی جبکہ جون 2022 میں بھیجی جانے والی مجموعی رقم 13.2 ارب ریال تھی۔ 
العربیہ نیوز کے مطابق سعودی شہریوں نے جولائی 2022 میں 49 فیصد زیادہ رقم بھیجی۔ جون 2021 میں 4.13 ارب ریال تھی جبکہ جولائی 2022 کے دوران 6.15 ارب ریال بیرون ملک بھیجے گئے۔ ماہانہ اعتبار سے سعودی شہریوں کی جانب سے 8.8 فیصد ترسیلات زر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مملکت میں مقیم غیرملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 2.79 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ تقریبا 4.18 ارب ریال کے قریب ہے۔  
2021 میں غیر ملکیوں کی جانب سے153.87 ارب ریال (41.03 ارب ڈالر) بھیجے گئے جبکہ 2020 میں 149.69 ارب ریال بھیجے گئے تھے۔  
 2021 میں ترسیلات زرمیں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ 6 برسوں میں سب سے زیادہ تھا جوکہ 156.86 ارب ریال تھا اتنی بڑی رقم 2015 کے بعد 2021 میں بھیجی گئی تھی۔

شیئر: