Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن مملکت میں کھیلوں کے فروغ کےلیے کوشاں

فیڈریشن کے مستقبل کے منصوبوں اور حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا(فوٹو عرب نیوز)
سعودی سپورٹس فارآل فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنی سہ ماہی میٹنگ میں ماضی کی کامیابیوں اور مملکت کی ترقی میں سپورٹس کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق میٹنگ میں تیسری سہ ماہی میں لاگو سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن کے انیشیٹوز، سپورٹس اور جسمانی سرگرمیوں میں کمیونٹی کی شرکت کی حد پرغور کیا گیا۔
میٹنگ میں سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن کے مستقبل کے منصوبوں اور اس کی وسیع حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن کی مینیجنگ ڈائریکٹر شائمہ صالح الحسینی نے کوالٹی آف لائف کے مقاصد، سپورٹس اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کمیونٹی ممبران کی بڑھتی ہوئی تعداد میں فیڈریشن کے کردار کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
انہوں نے نجی شعبے کے ساتھ نئی اوراعلیٰ سطحی شراکت داری کی تعمیر میں سعودی سپورٹس فارآل فیڈریشن کی پیشرفت پر مزید روشنی ڈالی۔
بورڈ نے وسیع  آبادی تک پہنچنے والے پروگراموں کو شروع کرنے کی صلاحیت، سپورٹس اور جسمانی سرگرمیوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی اور مملکت کے وژن 2030 کے معیار زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے فیڈریشن کے عزم کے لیے سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن کی قیادت کی تعریف کی۔
سپورٹس فار آل فیڈریشن کے صدر شہزادہ خالد بن الولید بن طلال کی زیر صدارت بورڈ کے اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندراور بورڈ کے نومنتخب رکن بدر العساکر شامل تھے۔

شیئر: