Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسپلٹی کا تمام خدمات ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے فراہم کرنے کا اعلان

یہ اقدام مملکت کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور  ’سعودی وژن 2030‘ کے تحت اٹھایا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ میونسپلٹی نے اپنی تمام خدمات  ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیوز ویب سائٹ ’عاجل‘ کے مطابق میونسپلٹی سیکرٹریٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے انفرادی، کاروباری اور سرکاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔
ان سروسز کے لیے اب شہریوں اور مقیم افراد کو سکرٹریٹ یا میونسپلٹی کے ذیلی دفاتر میں نہیں جانا پڑے گا۔
یہ اقدام مملکت کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور  ’سعودی وژن 2030‘ کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
شہری میونسپلٹی کی ڈیجیٹل پورٹل پر فراہم کردہ خدمات کے لیے ویب سائٹ http://services.jeddah.gov.sa/ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

شیئر: