Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بلدیہ کا خوانچہ فروشوں کے خلاف آپریشن

تفتیشی ٹیموں نے 17 ٹن سے زائد پھل اورسبزیاں ضبط کیں(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ  میونسپلٹی کے  ماتحت الشرفقیہ کی بلدیاتی کونسل نے ماہ رواں اکتوبر کے دوران خوانچہ فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کردی۔ 17 ٹن پھل اور سبزیاں ضبط کرلیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق الشرفیہ بلدیاتی کونسل کے چیئرمین انجینیئر سعد القحطانی نے کہا ہے کہ خوانچہ فروشوں کی وجہ سے شہر کا منظر خراب ہورہا ہے۔ منفی سرگرمیوں کو روکنا ہماری ذمہ داری ہے۔ 
القحطانی نے توجہ دلائی کہ فیلڈ ٹیموں نے الرویس، الشرفیہ، النسیم اور الورود محلوں میں خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  17 ٹن سے زائد سبزیاں اور پھل ضبط کیے۔
علاوہ ازیں  63 ریڑھیاں بھی قبضے میں لی گئیں جبکہ ان تمام مقامات کو جہاں خوانچہ فروش پھل اور سبزیاں فروخت کررہے تھے انہیں صاف کرادیا۔ 
القحطانی نے  بتایا کہ ضبط کیے جانے والے پھل اور سبزیاں فلاحی انجمنوں کے  حوالے کردی گئیں۔ 

شیئر: