Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں بلدیہ کا آپریشن ، مرغیوں کا مذبح خانہ اورہوٹل سیل

خفیہ طورپرغیرقانونی ہوٹل اورورکشاپس قائم کی ہوئی تھیں(فوٹو، سبق نیوز)
مکہ مکرمہ کی بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کی جانب سے کیے جانے والے آپریشنغیرقانونی طورقائم مرغیوں کا مذبح خانہ اور’سیریہ‘ کا ہوٹل سیل کردیا جبکہ متعدد خوانچے بھی ضبط کیے گئے۔
بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے کارروائی کا آغاز جمعرات کی صبح کیا۔ تفتیش مہم کا مقصد حفظان صحت کے اصولوں پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔
سبق نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ شہر کی بلدیہ نے غیرقانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف مہم کے دوران متعدد مقامات پرچھاپے مارے۔
بلدیہ کی ٹیموں نے شرائع کے علاقے میں غیرقانونی طورپرمرغیوں کا مذبح خانہ سیل کردیا جہاں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرغیاں ذبح کرکے فروخت کی جاتی تھیں۔
بلدیہ کی ٹیموں نے میدان عرفات میں ’رحمہ پہاڑ‘ کے اطراف میں قائم کیے جانے والے غیرقانونی خوانچے بھی ضبط کرلیے جبکہ خوانچہ فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی بھی کی گئی۔

 غیرقانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی(فوٹو، سبق نیوز)

تفتیشی ٹیموں نے مکہ کےعلاقے ’حوش بکر‘ میں بھی جامع کارروائی کی جہاں غیرقانونی طورپرگاڑیوں کی مرمت بھی کی جاتی تھی جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’سیریہ‘ ( افریقی کباب )کا ہوٹل بھی سیل کردیا گیا۔ ہوٹل میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں تھا جبکہ کارکنوں کے صحت کارڈ بھی جاری نہیں کرائے گئے تھے

شیئر: