Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودعرب میں رہائش پذیر 25فیصد افراد ذیابیطس کا شکار

جدہ: سعودی عرب میں رہائش پذیر 25فیصد افراد ذیابیطس کا شکار ہیں۔ یہ شرح آئندہ دنوں 50فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ بات سعودی کمیٹی برائے ذیابیطس کے سربراہ پروفیسر عبد الرحمن الشیخ نے مشرق وسطی کانفرنس برائے انسداد ذیابیطس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ذیابیطس وفات کی تیسری بڑی وجہ ہے۔ ذیابیطس کا مناسب علاج نہ کرنے پر دل، گردہ اور بینائی کے مسائل پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہ سعودی عرب میں طرز زندگی اور غذائی عادات ذیابیطس کے اہم اسباب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں رہائش پذیر افرادکے لئے جسمانی ورزش انتہائی ضروری ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: