Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9مطلوب افراد کی فہرست میں 2دہشت گرد باقی رہ گئے

جدہ: وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والی 9مطلوب افراد کی فہرست میں 2دہشت گرد باقی رہ گئے۔ جدہ میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد مطیع سالم الصیعری کی ہلاکت کے بعد اب لسٹ میں صرف دو دہشت گرد عبد اللہ اور ماجد زاید الشہری باقی ہیں جبکہ باقی سب ہلاک یا گرفتار ہوچکے۔ عکاظ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے 6اگست2015کو عسیر میں ہنگامی فورس کی مسجد میں دھماکے کے بعد 9مطلوب افراد کی فہرست جاری کی تھی۔ مئی 2016میںمکہ مکرمہ کی وادی نعمان میں ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد سعید آل دعیر الشہرانی ، مبارک عبد اللہ الدوسری، محمد سلیمان العنزی اور عادل المجماج ہلاک ہوئے تھے۔ پھر اس کارروائی کے دو دن بعد بیشہ میں مطلوب دہشت گرد عقاب معجب العتیبی کو گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں ریاض کے الیاسمین محلے میں سیکیورٹی کارروائی کے دوران فہرست میں چھٹے نمبر پر مطلوب دہشت گرد طایع سالم الصیعری ہلاک ہوگیا۔ اس طرح 9مطلوب افراد کی فہرست صرف دو دہشت گرد باقی رہ گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: