مدینہ منورہ میں ’بئرغرس‘ کی تزئین و ترمیم کا کام مکمل
مدینہ منورہ میں ’بئرغرس‘ کی تزئین و ترمیم کا کام مکمل
اتوار 6 نومبر 2022 19:32
یہ کنواں مسجد نبوی کے جنوب اور مسجد قبا کے شمال مشرق میں واقع ہے(فوڈو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے محلے ’العوالی‘ میں واقع ’بئرغرس‘ اسلامی تاریخ میں غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ کنواں جو کہ مسجد نبوی کے جنوب اور مسجد قبا کے شمال مشرق میں واقع ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات کے تحت ’بئرغرس‘ کی تزئین و ترمیم کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
غرس کا کنواں 15 صدی قبل کھودا گیا تھا۔ اس کنویں کی اسلامی تاریخ میں انتہائی اہمیت ہے۔ دنیا بھرسے آنے والے زائرین مدینہ منورہ پہنچنے پر کنویں کی زیارت کرتے ہیں۔
گورنرمدینہ کی ہدایات کے تحت کنویں کی تعمیر و ترمیم کی گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
بئرغرس کی تعمیر کے لیے خصوصی پتھراستعمال کیے گئے ہیں جس سے کنویں کی دیواریں تعمیرکی گئی۔ تاریخی کتب کے مطابق اس کنویں کو مالک بن النحاط جوکہ صحابی سعد بن خیثمہ بن مالک النحاط کے دادا تھے نے کھودا تھا۔
دنیا بھرسے آنے والے زائرین مسجد نبوی کی زیارت کرنے کے بعد اس کنویں پربھی آتے ہیں۔
گورنرمدینہ کی ہدایات کے تحت زائرین کی سہولت کے لیے کنویں کی تعمیر و ترمیم کی گئی ہے۔