Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض میں لوٹ مار اور مشکوک مالیاتی سرگرمیوں پر 3 افراد گرفتار 

قانونی کارروائی کے بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ’ ریاض پولیس نے لوٹ مار اور مشکوک مالیاتی سرگرمیوں پر 3 افراد کو گرفتارکیا ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ واردات کرنے والوں میں ایک شامی شہری اور سعودی شامل ہیں۔  دونوں نے ایک شخص سے رقم چھینی تھی جسے  بیرون مملکت مقیم ایک شخص نے غیرملکی کرنسی کے تبادلے کا جھانسہ دیا تھا‘۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’شامی اور سعودی کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘
’شکایت کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے جس پر مالیاتی لین دین میں گڑبڑ کا شبہ ہے‘۔ 

شیئر: