Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں مقیم غیر ملکی اقامے میں آن لائن توسیع کیسے کرائیں؟

شناختی کارڈ یا اقامہ پرمٹ کا نمبر چیک کرنا ضروری ہے (فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ ’مقیم غیرملکی آن لائن اقامے اور شناختی کارڈ میں توسیع کراسکتے ہیں۔‘
الامارات الیوم کے مطابق وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ ’مقیم غیرملکیوں کے لیے جاری شناختی کارڈ ان کی شناخت ہے۔ یہ کارڈ  اقامہ سسٹم میں موجود جملہ تفصیلات پر مشتمل ہوتا ہے۔‘

اردو نیوز کا فیس پیج لائک کریں

امارات آنے والے مقیم غیر ملکی فضائی کمپنیوں کے سامنے بھی اس کے ذریعے اپنی شناخت کراسکتے ہیں۔ ایئر پورٹس پر ایئرلائنز کے سسٹم میں پاسپورٹ ریڈر کی سہولت ہے جس کے ذریعے اس کی ریڈنگ ممکن ہے۔ 
وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ’اقامہ اور شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے سمارٹ ایپ یا ویب سائٹ کےذریعے مشترکہ فارم پر کرکے آسانی سے کارروائی کی جا سکتی ہے۔‘
وفاقی ادارے کے مطابق پہلی مرتبہ استعمال کی صورت میں اندراج اور اکاؤنٹ بنایا جائے گا۔ پہلے سے اندراج کی صورت میں ای سروسز تک رسائی سے کارروائی کا آغاز ہوگا۔
اگلے مرحلے میں اقامہ پرمٹ اور شناختی کارڈ کے اجرا کی سروس کا انتخاب کرکے پھر درخواست دینا ہوگی اور حاصل شدہ ڈیٹا پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ اسے اپ ڈیٹ کرنا اور فیس جمع کرانا ہوگی۔ آخرمیں رجسٹرڈ پوسٹل کمپنی کے ذریعے اقامہ پرمٹ یا شناختی کارڈ وصول کرنا ہوگا۔ 
وفاقی ادارے نے کہا کہ ’اقامہ پرمٹ یا شناختی کارڈ کی تجدید کی درخواست میں شناختی کارڈ یا اقامہ پرمٹ کا نمبر چیک کرنا ضروری ہے۔‘

اردو نیوز کا یوٹیوب چینک سبسکرائب کریں

علاوہ ازیں اس بات کا اطمینان بھی لازمی ہے کہ اس کے موثر ہونے کی تاریخ کب ختم ہورہی ہے۔ 
وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ’ امارات میں مقیم غیرملکی اپنے اقامے کی تفصیلات آن لائن پرنٹ کرسکتے ہیں۔ یہ کام ادارے کی ویب سائٹ یا سمارٹ ایپ کے ذریعے ممکن ہے۔‘

شیئر: