Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں چڑیا گھر کا تجدید و مرمت کے بعد دوبارہ افتتاح

’بڑوں کے لیے 10 ریال ٹکٹ رکھی گئی ہے جبکہ بچوں سے 5 ریال ٹکٹ لی جاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں تجدید ومرمت کے بعد چڑیا گھر کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق چڑیا گھر کے افتتاحی تقریب میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی لی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’چڑیا گھر میں نادر اور نایاب جانوروں کی متعدد نسلوں کو شامل کیا گیا ہے‘۔
’علاوہ ازیں داخلہ ٹکٹ معقول رکھی گئی ہے جبکہ آنے والوں کے لیے کئی کافے شاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے‘۔
’چڑیا گھر کو جنگل کا ماحول دیا گیاہے جہاں بچوں سمیت بڑوں کو یہ احساس ہوگا کہ وہ جانوروں کو ان کے اصل ماحول میں دیکھ رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ ریاض کا چڑیا گھر 35 سال قبل قائم کیا گیا تھا جہاں 1300 مختلف قسم کے جانور موجود تھے۔
چڑیا گھر میں بچوں کے لیے متعدد ایونٹ کا بھی انعقاد ہوتا ہے جبکہ جانوروں کو ہاتھوں سے کھلانے کا موقع بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
ریاض سیزن انتظامیہ کے تحت چڑیا گھر کا تجدید کے بعد دوبارہ افتتاح ہوا ہے۔ یہاں بڑوں کے لیے 10 ریال ٹکٹ رکھی گئی ہے جبکہ بچوں سے 5 ریال ٹکٹ لی جاتی ہے۔
 

شیئر: