Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزر خارجہ سے ریاض میں ارجنٹینا کے ہم منصب کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ نے پرتگالی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں ارجنٹینا کے ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
مشترکہ مفادات کی خدمت اور اپنے ممالک کی امنگوں کے حصول کےلیے رابطے بڑھانے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی وزر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو پرتگال کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور پرتگال کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں، تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مضبوط  مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اورعلاقائی مسائل اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: