Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے دوران گاڑی کیسے چلائیں، محکمہ ٹریفک کے مشورے

گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ چھوڑنا ضروری ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ ٹریفک نے بارش کے موسم میں ڈرائیونگ کے حوالے سے شاہراہوں پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں کو اہم مشورے دیے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’بارش کے دوران گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ چھوڑنا ضروری ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں حادثے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔‘
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’اگر گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے تو ایسی صورت میں ہزرٹ آن کرلیے جائیں اور گاڑی کی رفتار مدھم کر دی جائے۔‘
 ٹریفک پولیس نے یہ مشورہ بھی دیا کہ ’بارش کے دوران زیر آب علاقوں اور تالابوں سے دور رہا جائے۔‘
یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے جمعے سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔
 شہری دفاع نے بھی خبردار کیا تھا کہ جن مقامات پربارش کا امکان ہے وہاں رہنے والوں کے علاوہ سیر کے لیے جانے والوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ہائی ویز پر سفر کے آغاز سے قبل گاڑی کے وائپرز کو چیک کر لیں، اگر وائپر مناسب نہیں تو انہیں تبدیل کریں۔

شیئر: