Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کویت سیاحتی شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے

سعودی وزیر سیاحت اور کویت کے وزیر اطلاعات نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں(فوٹو کونا)
سعودی عرب اور کویت کے حکام  دونوں ملکوں کے درمیان سیاحتی تعاون کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کرر ہے ہیں۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب اور کویت کے وزیر اطلاعات عبدالرحمن المطیری نے پیر کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں
اس میں ہوٹلوں، تفریحی سہولتوں، اعداد وشمار، نمائشوں کے انعقاد حوالے سے تعاون کے لیے قانون سازی کا ایک منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔
دونوں ممالک سیاحتی مقامات کی ترقی اور اور دیگر امور پر بھی تعاون کریں گے۔
معلومات، مہارتوں اور پبلیکیشنز کے تبادلے کے علاوہ مشترکہ تحقیقی منصوبوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

شیئر: