Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی20 سربراہی اجلاس، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان انڈونیشیا پہنچ گئے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا پہنچ گئے ہیں۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سعودی وفد کے ہمراہ منگل کی صبح کو بالی کے نگوراہ رائے انٹرنیشنل پہنچے جہاں انڈونیشیا کے وزیر برائے میری ٹائم افیئرز و سرمایہ کاری لوحوت بنسار نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی وفد میں وزرا اور اعلٰی عہدیدار شامل ہیں۔ جی20 سربراہی اجلاس 15 اور 16 نومبر کو سیاحتی مرکز بالی میں منعقد ہو رہا ہے۔
گزشتہ سال یکم دسمبر سے رواں سال 30 نومبر تک دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی عالمی تنظیم جی20 کی صدارت انڈونیشا کو سونپی گئی ہے۔ اس دوران 200 سے زائد ورکنگ گروپس کے اجلاس منعقد ہوئے اور دیگر تقریبات کا انعقاد ہوا۔
دو روزہ سربراہی اجلاس میں عالمی رہنما عالمی منڈی کے استحکام کو متاثر کرنے والے کلیدی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ یوکرین جنگ اور اس کے اقتصادی نتائج پر پیدا ہونے والی کشیدگی سے بھی مذاکرات کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

شیئر: