Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کا عزم 

کابینہ نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔
کابینہ نے اجلاس میں وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا ہے۔ 
سعودی کابینہ نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وکمیونیکیشن کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات کرکے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے اس کا حتمی مسودہ قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا جائے۔
کابینہ نے وزیر خارجہ کو آئرلینڈ کے ساتھ سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا جبکہ سعودی تھائی رابطہ کونسل کے قیام کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ نے وزیر ثقافت کو ثقافتی امور میں مراکش کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار تفویض کیا۔ وزیر انصاف کو کوریا کی وزارت انصاف کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط، وزیر ماحولیات و پانی و زراعت کو برطانیہ کے ساتھ سمندری ماحولیات کے تحفظ میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار تفویض کیا۔ 
 سیشلز کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی جبکہ کامن ویلتھ بہاماس کے ساتھ سیاحتی شعبے میں تعاون کی یادداشت کا اختیار وزیر سیاحت کو تفوض کیا گیا۔ 
 وزیر خدمات و لاجسٹک خدمات کو مختلف ممالک کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے جدید طرز کے حوالے سے تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا اختیار تفویض کیا گیا ہے۔

شیئر: