Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کے لیے تھائی لینڈ کا طبی سیاحتی ویزا، ایک سال تک موثر ہوگا

حکومت نے ویزے کی فیس 5 ہزارتھائی بھات ( 525 ریال) مقررکی ہے(فوٹو سبق)
تھائی لینڈ کی حکومت نے سعودی شہریوں کو طبی سیاحتی ویزا جاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ ایک سال تک موثر ہوگا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق تھائی حکومت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’حکومت نے ویزے کی فیس 5 ہزارتھائی بھات ( 525 ریال) مقررکی ہے۔ یہ ویزا 2023 کے شروع سے جاری کیا جائے گا۔ سیاحتی ویزے کی فیس میں کم کی گئی ہے‘۔ 
تھائی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’طبی سیاحتی ویزا ملٹی پل ہوگا۔ ایک بار تھائی لینڈ پہنچنے پر زیادہ سے زیادہ 90 روز تک قیام کی اجازت ہوگی‘۔
’ویزے کے لیے ہسپتال میں بکنگ اور ہیلتھ انشورنس کا لیٹر پیش کرنا ہوگا۔ علاج کے لیے کم از کم  8 لاکھ بھات کا بیلنس بھی ظاہر کرنا ضروری ہے‘۔ 
تھائی لینڈ کورونا وائرس پر کنٹرول کے بعد غیرملکی سیاحوں کے لیے مختلف ترغیبات دے رہا ہے۔ علاج کے لیے سیاحتی ویزا ان میں سے ایک ہے۔
تھائی حکومت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ’2022 میں تھائی لینڈ آنے والے سعودی سیاحوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ جائے گی‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ سعودی سیاحوں سے 620 ملین ڈالر تک کی آمدنی متوقع ہے۔ سعودی سیاح تھائی لینڈ کی علاج پالیسی سے فائدہ اٹھانے والوں میں سرفہرست ہیں‘۔ 

شیئر: