Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی نے پاکستانی طلبہ کے وفد کو واپس بھیج دیا

نئی دہلی.. غیرسرکاری ہندوستانی تنظیم کی دعوت پر نئی دہلی پہنچنے والے 50 رکنی پاکستانی طلبہ کے وفد کو واپس بھیج دیا گیا۔غیرسرکاری تنظیم روٹس ٹو روٹ نے ایکس چینج فور چینج پروگرام کے تحت پاکستانی طلبہ کے وفد کو دورے کی دعوت دی تھی ۔اسکول کے طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل 50 رکنی وفد یکم مئی کو نئی دہلی پہنچا تھا ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کی مداخلت کے بعد پاکستانی وفد کو واپس لاہور روانہ کردیا گیا۔پاکستانی وفد نے جمعرات کو پاکستانی اور ہندوستانی طلبہ کے درمیان پاکستانی سفارتخانے میں تجربات کے تبادلے سے متعلق پروگرام شیڈول کے مطابق ہونا تھا تاہم نئی دہلی حکومت نے پروگرام یہ کہہ کر منسوخ کرادیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث اس قسم کے پروگرام کے لئے یہ وقت مناسب نہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ پاکستانی وفد کے نئی دہلی میں پہنچنے کے بعد این جی او کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ طلبہ کے درمیان تجربات کے تبادلے کے لئے یہ وقت مناسب نہیں اس لئے پاکستانی وفدکو فوری طور پر واپس بھیجا جائے۔

 

شیئر: