Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں تیماء کا علاقہ پانی کے کنوؤں کا قدیم شہر

تیماء کے علاقے میں الرمان محل اور قلعہ 1919 میں بنایا گیا تھا۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے شمال مغرب کے علاقے تبوک میں واقع تیماء کا قدیم شہر دنیا کے اہم ترین تجارتی مراکز میں سے ایک رہا ہے جو مشرق اور بحیرہ روم کی تہذیبوں کے لیے ملاپ کا خاص مرکز بھی تھا۔
عرب نیوز کے مطابق رائل کمیشن فار العلاء نے تیما کے قدیم ورثے کو بحال کیا ہے جس میں النجم مارکیٹ کے قریب ہداج کنواں ہے جو 2500 سال پرانا ہے۔

تیماء کے علاقے میں ہی الرمان محل کے نام سے ایک قلعہ ہے جو 1919 میں بنایا گیا تھا اور اس کا نام اس وقت تیما کے حکمران پرنس شیخ عبدالکریم الرمان کے نام پر رکھا گیا تھا۔
قدیم آشوری دور کی تحریروں میں تاریخی لحاظ سے تیماء کا تذکرہ پایا جا تا ہے جس میں تیماء شہر کو پانی کے کنوؤں سے بھرپور شہر کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ العلاء اور خیبر سمیت اس علاقے میں موجود  تین نخلستانوں میں سے ایک تیماء کو بحالی اور تزئین و آرائش کے بعد سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
سعودی کمیشن برائے سیاحت اورقدیم ورثہ سے لائسنس یافتہ  العلا میں پہلے سرکاری سیاحتی گائیڈ احمد الیمان نے بتایا ہے کہ یہ تینوں نخلستان العلاء، خیبر اور تیماء  قدیم بخور کے راستے پر انتہائی اہم مراکز اور پڑاو کے طور پر جانے جاتے تھے۔

احمد الیمان جو 2008 سے متواتر اس علاقے میں آتے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ قدیم علاقہ کم از کم چھ صدیوں سے ہمارے خاندان کا مسکن رہا ہے اور یہاں ہماری مضبوط جڑیں ہیں۔
ان کے پردادا کا ایک 136 سالہ قدیم پتھر کا نوشتہ حال ہی میں قریب سے دریافت ہوا تھا۔

رائل کمیشن برائے العلاء نے گیارہ نومبر کو  ان قدیم نخلستانوں کے احیاء کا جشن منانے اور مختلف ثقافتی اور تاریخی تجربات کے ذریعے العلاء کو تیماء اور خیبر کے علاقوں سے جوڑنے کے لیے  خاص  تہوار کا آغاز کیا ہے۔
یہ تہوار27 نومبر تک جاری رہے گا جس کا مقصد خطے میں ملکی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینا ہے اور یہاں ہزاروں سال پرانی روایات کے ثقافتی تجربات پیش کئے جائیں گے۔
فوٹوز بشکریہ: عرب نیوز

 

  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: