Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیما میں ماضی بعید زمانہ حال کا منظر پیش کرنے لگا

تیما کی تجارتی قافلوں اورعازمین کی گزرگاہ کے حوالے سے تاریخی حیثیت ہے۔ فوٹو واس
تیما کمشنری میں منعقد میلے کی انتظامیہ نے شائقین کو ناقابل فراموش تجربہ پیش کیا ہے جس میں ماضی بعید کو زمانہ حاضر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوق ناجم میں کردار ادا کرنے والوں کے علاوہ ماحول کو ایسا سجایا گیا ہے کہ دیکھنے والے کو گمان ہونے لگتا ہے کہ وہ زمانہ قدیم میں پہنچ گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  تیما تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل مقام رہا ہے جہاں تجارتی قافلوں کے علاوہ عازمین کا گزر ہوتا تھا۔

یہاں تاریخی بازار میں شام و مصر اور یمن کے تاجروں  کا ملاپ ہوتا تھا جبکہ مسافروں کے علاوہ حجاج سے ہر وقت رونق لگی رہتی تھی۔

واضح رہے کہ تیما العلا کے مشرق میں 200 کلومیٹر دور ہے جہاں تاریخی کتبوں سے اس کے قدیم تہذیب کا اندازہ ہوتا ہے۔

اس علاقے میں متعدد تہذیبوں کا گزر ہوا ہے جن میں نبطی، آشوری اور دیگر انسانی تہذیبوں کی علامات ملتی ہیں۔
 
فوٹو بشکریہ : واس
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: