Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصغر خان کیس، فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ جائینگے،تحریک انصاف

اسلام آباد...تحریک انصاف نے اجلاس میں ا صغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی قیادت کا اہم اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کے فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف پہلوﺅں پر غور کرنے کے ساتھ نیوز لیکس پرتحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ اور حکومتی طرز عمل کا بھی مفصل جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں نیوز لیکس اور سجن جندال سے نواز شریف کی خفیہ ملاقات کے حوالے سے حکومتی رویئے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلوزیر اعظم منصب پر قائم رہے تو پانامہ فیصلے پر عملدرآمد میں رکاوٹوں کی کوششیں جاری رہیں گی۔نواز شریف موجود رہے تو نیوز لیکس کے مجرموں کے چہروں سے نقاب نہیں ہٹنے دیں گے۔اجلاس میں پمراکی جانب سے بول نیوز کے لائسنس کی منسوخی کے فیصلے پر بھی تشویش کیا گیا۔

 

شیئر: