Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کر گئے، ’کمی تادیر محسوس ہوگی‘

طارق ٹیڈی نے بے شمار سٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ (فوٹو: فیس بک طارق ٹیڈی)
پاکستانی تھیٹر کے معروف کامیڈین طارق ٹیڈی طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
چند روز قبل ہی وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔
وہ کافی عرصے سے سانس اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔
طارق ٹیڈی کے بھائی نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ طبیعت بگڑنے کے باعث کامیڈین طارق ٹیڈی کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔
پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کے مطابق جگر میں کی وجہ سے طارق ٹیڈی علیل تھے۔
ہسپتال کا کہنا ہے کہ ان کے 70 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سٹیج ڈراموں اور پنجابی فلموں میں شاندار کردار ادا کیے۔
انہوں نے کہا کہ طارق ٹیڈی نے مزاح اور فن سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔

شیئر: