Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ میں سعودی ہاؤس، وزیر کھیل افتتاح کریں گے 

’سعودی ہاؤس 18 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے جس میں 10 سے زیادہ سیکشن ہیں ‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل آج دوحہ میں سعودی ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دوحہ کے حمد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال قطر میں سعودی سفیرشہزادہ منصور بن خالد بن فرحان اور قطری اولمپک کمیٹی کے سربراہ جاسم البوعینین نے کیا ہے۔
سعودی وزیر کھیل نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے قطرکی طرف سے ہونے والے شاندار انتظامات کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دوحہ میں سعودی ہاؤس 18 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم کیا گیا ہے جس میں 10 سے زیادہ سیکشن ہیں ‘۔
’ورلڈ کپ کے مقابلوں کے دوران شائقین کے لیے یہاں 21 سے زیادہ ایکٹویٹیز منعقد ہوں گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی ہاؤس دوپہر 12 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا‘۔
’اس میں سعودی تہذیب وثقافت کے علاوہ سیاحتی مقامات اور علاقائی ملبوسات اور کھانوں کا تعارف کرایا جائے گا‘۔

شیئر: