Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکولوں میں تعلیمی سال کے پہلے سیشن کے اختتام پر امتحانات 

آئندہ جمعرات کو امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائےگا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے تمام سرکاری سکولوں میں اتوار کو تعلیمی سال کے پہلے سیشن کے اختتام پر لاکھوں طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پرائمری سکول کی تیسری جماعت سے ثانوی سکول تک امتحانات کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔
آئندہ جمعرات کو امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔
وزارت تعلیم کے ترجمان علی الغامدی نے کہا کہ’ ریاض ریجن میں اتوار کی صبح  بارہ لاکھ طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔
ریاض ریجن میں محکمہ تعلیم کے معاون ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الغنام نے بتایا کہ دو ہزار اساتذہ نے امتحانی عمل کی  نگرانی کی ہے۔ 
جدہ کے سکولوں میں اتوار سے شروع ہونے والے امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل تھیں۔ طلبہ نے پرسکون ماحول میں امتحان دیا۔ 
مشرقی ریجن میں پانچ لاکھ طلبہ ریجن کے 1627 سکولوں میں امتحان دے رہے ہیں۔
الشرقیہ میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر محمد ڈاکٹر سامی العتیبی نے کہا کہ ’اداروں نے پہلےی سے تیاریاں کرلی تھیں جس کی وجہ سے امتحان کے پہلے دن کسی قسم کی کوئی شکایت ریکارڈ پر نہیں آئی‘۔ 

شیئر: