Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے سرکاری و نجی سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز

49 لاکھ 80 ہزار طلبہ 29 جون تک امتحانات میں مصروف رہیں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں اتوار سے سالانہ امتحانات شروع  ہوگئے۔ 
49 لاکھ 80 ہزار 229 طلبہ نے بدھ 29 جون تک امتحانات میں مصروف رہیں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق سکولوں نے پہلے سے امتحانات کی تیاریاں کرکے طلبہ کو رول نمبر سلپ جاری کردی تھی۔

سعودی سکولوں میں تیسرے سمسٹر کے امتحانات ہورہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے  کہ اس سال پہلی مرتبہ سعودی سکولوں میں تیسرے سمسٹر کے امتحانات ہورہے ہیں۔ پہلے سال میں دو سمسٹر ہوتے تھے۔
وزارت تعلیم نے ٹوئٹر پر طلبہ کو سالانہ  امتحانات کی بھرپور تیاری کے مشورہ دیا کہ وہ اپنا نظام الاوقات ترتیب دیں۔ ہر مضمون کی تیاری کے لیے وقت مقرر کریں۔ اپنے طور پر امتحانات کی پریکٹس بھی کرتے رہیں۔ امتحان کو سر پر سوار  نہ کریں اور نیند پوری کریں۔

شیئر: