Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موسم سرما کا آغاز گیارہ روز بعد

موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے( فوٹو المدینہ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ’ موسم سرما کا آغاز گیارہ روز بعد شروع ہونے کا امکان ہے‘۔ 
المدینہ اخبار کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب میں پہلے تعلیمی سیشن کی تعطیلات اپنے ساتھ  بارش لائیں گی۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلا دھار، کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
قومی مرکزکا کہنا کہ ’آئندہ ایام کے دوران سعودی عرب کے کس علاقے میں کتنی بارش ہوگی اور مملکت کے کون سے علاقے بارش سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی‘۔ 
قبل ازیں العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیات کے ماہر عبدالعزیز الحصینی کا کہنا تھا کہ’ ان دنوں النفود الکبیر کا سعودی صحرا، حائل اور الجوف کے متعدد علاقے ژالہ باری کی وجہ سے سائبیریا کے صحرا کا منظر پیش کررہے ہیں‘۔
عبدالعزیزالحصینی نے توقع ظاہر کی تھی کہ’ ژالہ باری کی وجہ سے سردی کی لہر آئے گی۔ اسے ریاض، قصیم اور الشرقیہ ریجنوں میں سال رواں کے موسم خزاں کے بعد سردی کی پہلی لہرکہا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: