Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما کی آمد پر صحرا میں بھٹکنے والوں کی تعداد کیوں بڑھنے لگی؟

راستہ بھول جانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے(فوٹو الوطن)
سعودی عرب میں موسم سرما کی آمد پر مقامی شہری اور مقیم غیرملکی سیاحت کے لیے صحرا کا رخ کر رہے ہیں۔
صحرائی راستے  منظم نہ ہونے کے باعث مقامی سیاے راستہ بھول جاتے ہیں۔ ان دنوں راستہ بھول جانے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق امدادی ٹیم کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ مسلسل انتباہ کے باوجود صحرا کی سیاحت لیے جانے والے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے۔
حکام کی جانب سے انتباہ کیا جا رہا ہے کہ مہم جوئی سے گریز کیا جائے اور صحرا کی سیر کے وقت ایسے مقامات کا رخ نہ کیا جائے جہاں سے واپسی مشکل ہو۔ 
امدادی ٹیم کے عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران صحرا میں راستہ بھول جانے والوں کی تعداد 1406 تک پہنچ گئی ہے۔ یومیہ کے حساب سے سو امدادی اپیلیں موصول ہوتی رہی ہیں۔ 
عہدیدارکا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ گمشدگی کی اطلاعات گزشتہ ہفتے ریکارڈ پر آئی ہیں۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں صحرا میں بھٹک جانے والوں کی جانب سے دو سو رپورٹیں موصول ہوئیں۔ 
امدادی ٹیم کے عہدیدار نے مزید کہا کہ موسم سرما کے آغاز پر جب درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے تو سیاحت، شکار اور تفریحی کے طور پر مقامی شہری اور مقیم غیرملکی بڑی تعداد میں صحرا کا رخ کرتے ہیں اور وہاں خیمے نصب کرکے تفریح کرتے ہیں۔

شیئر: