Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاست چھوڑنے کے بعد ایوانکا ٹرمپ کی اہل ِخانہ کے ساتھ مصر کی سیر

ایوانکا ٹرمپ اپنی بہن ٹفنی ٹرمپ کی شادی کے بعد چھٹیاں منانے گئیں ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام ایوانکا ٹرمپ)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کہ انہوں نے سیاست چھوڑ دی ہے اور وہ 2024 میں اپنے والد کی صدارتی مہم میں شامل نہیں ہوں گی، اپنے خاندان کے ساتھ مصر میں چھٹیاں گزارنے پہنچ گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اہرام مصر میں ایک دن! اپنے خاندان کے ساتھ پہلی بار مصر کی خوب صورتی کو دیکھنا بہت خاص ہے!‘
انہوں نے اپنے شوہر جیرڈ کُشنر اور تین بچوں کے ساتھ اہراموں پر، اونٹوں پر سواری کرتے ہوئے اور پرانے قاہرہ میں ہینگنگ چرچ کے ساتھ ساتھ بین عذرا کی یہودی عبادت گاہ کی بھی تصاویر شیئر کیں۔
ایوانکا ٹرمپ اپنی بہن ٹفنی ٹرمپ کی شادی کے بعد چھٹیاں منانے گئیں ہیں۔
رواں مہینے 12 نومبر کو ٹفنی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مار-اے-لاگو کلب میں لبنانی نژاد تاجر مائیکل بولوس سے شادی کی۔

شیئر: