Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لولو ہائپر مارکیٹ کے سعودی عرب میں 13 سال، 1.5ملین ریال کے تحائف

 14 کاروں کے علاوہ 100 سونے کے سکے اور دیگر تحائف دیے جائیں گے( فوٹو عرب نیوز۹
سعودی عرب میں لو لو ہائپرمارکیٹس 1.5 ملین  ریال کے تحائف دے کر اپنی 13 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔
دی ’ لو لو سپر فیسٹ 2022‘ کی سالگرہ کے پروموشن میں تفریحی تقریبات اور ایک ریفل ڈرا شامل ہے، جو 27 نومبر سے 25 جنوری 2023 تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق  دی لو لو لکی 13 کے ریفل ڈرا میں ابتدائی طور پر 13 فورڈ ٹیرٹری ایس یو وی کاریں تھیں لیکن فیفا ورلڈ کپ 2022  میں ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی شاندار جیت کی خوشی میں لولو نے ایک اور کار کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد اب مجموعی طور پر 14 کاروں کے علاوہ ایک ہزار 300 مفت ٹرالیاں، 100 سونے کے سکے اور 15 فلائٹ ٹکٹ بطور انعام دیے جائیں گے۔
ایک ڈیجیٹل ریفل قرعہ اندازی ہو گی جس کے لیے صارفین کو اپنے قریبی لو لو برانچ میں خریداری کرنی ہو گی اور ایک منفرد کوڈ حاصل کرنا ہو گا۔ پھر وہ کیو آر کوڈز کے ذریعے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں پروموشن کے دوران لو لو صارفین کے لیے ناقابل شکست قیمتوں کے ساتھ متعدد خصوصی ڈیلز کا اعلان کرے گا۔
لو لو خاندان کے بقیہ سپلائرز، اثر ورسوخ رکھنے والے اور برانڈ ایمبیسیڈرز کو بھی 22 نومبر کو ایک تقریب میں سالگرہ منانی پڑی جہاں سالگرہ کی پروموشن کے لیے انعامات کا اعلان کیا گیا۔ حاضرین کے محظوظ ہونے کے لیے گلائیڈرز پر مشتمل سکائی شو کا انعقاد کیا گیا۔
لو لو ہائیپر مارکیٹس سعودی عرب کے ڈائریکٹر شیہم محمد نے کہا کہ ’ مملکت ہماری کامیابی کی کہانی کی ایک روشن مثال ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے صارفین، اپنی ٹیم اور سٹیک ہولڈرز کے بہت زیادہ مقروض ہیں اور یہ ان کا شکریہ ادا کرنے اور مزید بلندیوں کے سفر کو جاری رکھنے کا  ایک بہترین موقع ہے‘۔
واضح رہے کہ لو لو کی سعودی عرب کے بڑے شہروں ریاض، جدہ، الخبر، دمام، تبوک، الاحسا، جبیل، حائل، الخرج اور نیوم میں 49 ہائپر مارکیٹس، سپر مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہیں۔

شیئر: