Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 242 بارودی سرنگیں صاف

نومبر کے دوران تین ہزار777 بارودی سرنگیں ہٹائی جا چکی ہیں (فائل فوٹو ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے رواں برس نومبر کے چوتھے ہفتے میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 242 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بارودی سرنگوں میں 172 اینٹی پرسنل، 220 اینٹی ٹینک، 795 بغیر دھماکے والی جب کہ 55 دھماکہ خیز تھیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
رواں سال نومبر کے دوران تین ہزار777 بارودی سرنگیں ہٹائی جا چکی ہیں۔
پروگرام کےآغاز سے اب تک تین لاکھ 73 ہزار 894 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے۔ بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اور انہیں جدید تربیتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

شیئر: