Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے تارکین وطن کی ترسیلات زر کم ہونے لگیں

سال رواں کے آغاز سے تارکین 122.66 ارب ریال بھجوا چکے ہیں(فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب سے تارکین وطن نے رواں سال اکتوبر کے دوران 11.24 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھجوائے جو 8 ماہ میں سالانہ کی بنیاد پر سب سے کم ترسیل زر ہے۔
الاقتصادیہ نے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ’ اکتوبر 2022 کے دوران تارکین کی ترسیل زر گزشتہ 8 ماہ کے دوران سب سے کم رہی ہے۔‘۔
فروری سے اکتوبر تک جتنی ترسیل زر ہوئی اس میں سب سے کم اکتوبر کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ 
سال رواں کے آغاز سے تارکین 122.66 ارب ریال بھجوا چکے ہیں۔ گزشتہ برس اس عرصے کے دوران جتنی ترسیل زر ہوئی تھی اس کے مقابلے میں یہ 5.5 فیصد کم ہے۔
تارکین نے 2021 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 129.8 ارب ریال بھجوائے تھے۔ اس طرح اس سال 7.1 ارب ریال کم بھیجے گئے۔
سالانہ کی بنیاد پر تارکین کی ترسیل زر مسلسل کم ہورہی ہے جبکہ دسمبر2021 کے بعد سے اکتوبر میں ترسیل زر میں کمی کی شرح سب سے زیادہ رہی ہے۔  

شیئر: