Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی ترسیل زر میں ملوث پانچ غیر ملکی گرفتار 

ملزمان اقامہ اور روزگار قوانین کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب نکلے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے اقامہ اور روزگار قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پانچ یمنی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’یمنی شہری مقامی شہریوں کے بینک اکاؤنٹ سے غیر قانونی طریقے سے ترسیل زر میں مصروف تھے اور اپنے واقف کاروں سے رقم جمع کررہے تھے‘۔
ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ ’یمنی شہریوں کے قبضے سے 6 لاکھ 73 ہزار 702 ریال اور بینک اکاؤنٹس میں رقمیں جمع کرنے کی رسیدیں ضبط کی گئی ہیں‘۔
ملزمان کو غیر قانونی مالیاتی سرگرمی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ  کے دوران وہ اقامہ اور روزگار قوانین کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب نکلے۔ قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: