Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش میں ڈوب جانے والے گھروں کے مالکان کو متبادل رہائش کی فراہمی 

’جن افراد کو متبادل رہائش فراہم کی گئی ہے وہ امیر فواز، الاجاوید اور السنابل محلوں کے رہائشی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
جدہ میں بارش میں ڈوب جانے والے مکانات کے مالکان کو متبادل رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بارش کے باعث ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والی کمیٹی نے متاثرین کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کیا ہے۔
واضح رہے کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے والی کمیٹی میں وزارت دفاع، وزارت خزانہ، گورنریٹ اور دیگر سرکاری اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’جن افراد کو متبادل رہائش فراہم کی گئی ہے وہ امیر فواز، الاجاوید اور السنابل محلوں کے رہائشی ہیں جن کے مکانات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔‘
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ محلوں میں بارش کی مقدار 182 ملی میٹر تھی جس کے باعث یہاں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔‘
یاد رہے کہ محکمہ شہری دفاع نے بارش اور سیلابی ریلے میں نقصان اٹھانے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نقصانات کا اندراج آن لائن کرا سکتے ہیں۔

شیئر: