Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے علاقے ملیر میں ایک گھر سے چار خواتین کی لاشیں برآمد

ایس ایس پی کورنگی کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں ایک ہی گھر سے چار خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا لگتا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کے شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے چار خواتین کی لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کا نام فواد ہے جو فیکٹری میں سیلز منیجر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ مقتولین فواد کی اہلیہ اور تین بیٹیاں ہیں۔ 
ایس ایس پی کے مطابق فواد کی والدہ کا کہنا ہے کہ فواد کا اہلیہ سے جھگڑا معمول تھا۔
’فواد کی اہلیہ کی آواز بھابھی نے سنی تو گھر والے اوپر گئے، دروازے کی کنڈی توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ گھر میں لاشیں اور زخمی موجود تھے۔‘
ایس ایس پی کورنگی کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔
واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کررہے ہیں۔ فواد کی طبیعت بہتر ہونے پر ان کا بیان لیا جائے گا۔

شیئر: