Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ینبع میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلے کے سمندر میں گرنے کا منظر

فوٹو گرافر اسامہ الحربی نے فضا سے سیلاب کی تصاویر لیں جو وائرل ہیں (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے علاقے ینبع میں طوفانی بارش کے بعد آنے والے سیلاب کے مناظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق فوٹو گرافر اسامہ الحربی جنہوں نے ینبع میں سیلاب کے مناظر کی فوٹو گرافی کی کہا کہ ’ینبع میں تباہ کن بارش ہوئی ہے‘۔
 فضا سے لی جانے والی تصاویر میں الشبعان کےعلاقے میں سیلابی ریلا دیکھا جا سکتا ہے۔
اسامہ الحربی نے بتایا کہ’ سیلابی ریلا سمندر میں اس انداز سے گر رہا ہے جس کی نظر نہیں ملتی۔ اس کا اظہار الفاظ میں نہیں کیا جا سکتا‘۔

شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے احتیاطی تدابیر کی اپیل کی تھی(فوٹو العربیہ)

انہوں نے مزید کہا کہ’ منگل کو ینبع اور اس کی تحصیلوں میں موسلا دھار بارش نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی‘۔ 
یاد رہے کہ محکمہ شہری دفاع نے بارش کے پیش نظرشہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی تھی۔
محکمہ شہری دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ موسمیات کے قومی مرکز کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ینبع، حدود شمالیہ، تبوک، الجوف اور حائل میں  بارش کے باعث سیلاب کے قوی امکانات ہیں‘۔ 

شیئر: