Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے آخری لمحہ میں کار چور سے جان بچالی، دیکھئے ویڈیو

ریاض: ریاض میں ایک خاتون نے آخری لمحہ میں کار چور سے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی۔ سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھا گیا کہ ایک پٹرول پمپ میں اسٹارٹ حالت میں گاڑی کھڑی ہے جبکہ ڈرائیور کی اہلیہ اگلی سیٹ میں میں بیٹھی ہے ۔ ایسے ایک چور آیا اور گردو پیش کا جائزہ لینے کے بعد گاڑی میں سوار خاتون کی پروا کئے بغیر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا اور چلتا بنا۔ گاڑی چلنے سے ایک لمحہ پہلے خاتون اترنے میں کامیاب ہوگئی۔ ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین میں غم وغصہ پایا گیا۔ سعودی عرب میں اکثر وبیشتر ڈرائیور بیوی بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کر دکان پر خریداری کرنے اتر جاتے ہیں۔
 

شیئر: