Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سعودی سفیر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق ’ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
جمعرات کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’آرمی چیف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘

شیئر: