Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سیاحت کی عالمی  کانفرنس، 4 معاہدوں پر دستخط

ہلٹن گروپ کی  500 ملین ریال سرمایہ کاری ہوگی۔ (فوٹو الاقتصادیہ)
سیر و سیاحت کی عالمی سربراہ کانفرنس  ریاض میں اختتام پذیر ہوگئی۔   سفرا اور سیر و سیاحت کی دنیا کے ماہرین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔  
عاجل اور الاقتصادیہ کے مطابق عالمی سربراہ کانفرنس کے دوران ایک ارب ریال مالیت کے 4 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ان میں سے ایک معاہدے کا تعلق شہری ہوابازی کےشعبے سے ہے۔ اس کے بموجب ارجا کمپنی کو سعودی عرب میں ویز ایئر  کے ایجنٹ کے طور پر مقرر کیا گیا۔ ویز ایئر  پہلے مرحلے میں ویانا، روم اور ابوظبی کے لیے پروازوں کا بندوبست کرے گی۔ 2 ہزار نشستوں کی گنجائش ہوگی۔ دمام میں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے چلائی جانے والی پروازوں میں نشستوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔  

الخبر میں 22 منزلہ نیا ہوٹل بنایا جائے گا جس میں 344 کمرے ہوں گے۔ (فوٹو الاقتصادیہ)

دوسرے معاہدے کا تعلق ہوٹلنگ سے ہے۔ اس کے تحت الموسی  ہولڈنگ کمپنی اور ہلٹن گروپ کے درمیان  500 ملین ریال کی سرمایہ کاری ہوگی۔ کنگ فہد پل کے بالمقابل الخبر شہر کے الحمرا محلے میں ہوٹل بنایا جائے گا۔ یہ  22 منزلہ ہوگا اس میں  344 کمرے  اور فلیٹس ہوں گے۔ علاوہ ازیں انٹرنیشنل ریستوران، دس کانفرنس ہال اور ایگزیکٹیو ہالز بھی بنائے جائیں گے۔ اس کا باقاعدہ افتتاح 2023 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: