Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپنیاں مصدقہ مالیاتی گوشوارے جمع کرایں ، ٹیکس اتھارٹی

کمپنیوں کے  قانون کے بموجب ٹیکس کا اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی  زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی  نے کہا ہے کہ تمام کمپنیوں کے لیے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے مصدقہ مالیاتی گوشوارے  پیش کرنا ہوں گے۔ 
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعے منظور شدہ مالیاتی گوشوارے پیش کرنے کی پابندی کسی ایک کمپنی پر نہیں بلکہ ہر طرح کی کمپنیوں پر ہے۔
کمپنیوں کے  قانون کے بموجب ٹیکس کا اقرار نامہ جمع کرانا ہوگا۔ 
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ہر کمپنی اپنے کاروبار کے  لحاظ سے اقرار نامہ پیش کرے اور پیش کردہ گوشواوں کی تائید میں دستاویزات بھی منسلک کرے۔  

شیئر: