Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جرمانوں سے بچاؤ کی مہلت بڑھا دی

نئی مہلت 31 مئی 2023 کو ختم ہوگی (فوٹو: عرب نیوز)
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ٹیکس قوانین کے دائرے میں آنے والے  تمام افراد کو جرمانوں کی منسوخی اور مالیاتی سزاؤں سے معافی کی مہلت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ جو آج یکم دسمبر سے شروع ہو رہی ہے، یہ مہلت 31 مئی 2023 کو ختم ہو گی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے جرمانوں اور سزاؤں سے معافی کی مہلت میں توسیع اس مقصد سے کی ہے تاکہ ٹیکس کے دائرے میں آنے والے ضروری کارروائی کر لیں اور مہلت انیشیٹو سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔  مہلت کا مقصد کورونا وبا سے متاثر اداروں  کو اقتصادی بوجھ سے بچانا ہے۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مہلت سے وہی افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو ٹیکس سسٹم میں رجسٹرڈ ہیں اور ضروری اقرار نامے اتھارٹی کو جمع کرا چکے ہیں جبکہ ٹیکس کے ایسے استحقاقات کا اقرار بھی درست طور پر کر رکھا ہو۔  
اتھارٹی نے ٹیکس کے دائرے میں آنے والے تمام افراد کو تاکید کی ہے کہ وہ 31 مئی 2023 تک مہلت کے اندر تمام کارروائی مکمل کر لیں اور اگر کسی کے ذہن میں مہلت کے  حوالے سے کوئی سوال ہو تو وہ 19993 پر رابطہ کرے۔ اس نمبر پر ہفتے کے سات دن اور 24 گھنٹے رابطے کی سہولت ہے۔
علاوہ ازیں ٹوئٹر پر Zatca_care@ ، ای میل [email protected]  پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے یا اتھارٹی کی ویب سائٹ https://zatca.gov.sa پر فوری معاملات حل کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ جرمانوں کی منسوخی اور مالیاتی سزاؤں سے معافی کا انیشیٹو کورونا وبا اور اس سے جنم لینے والے مالیاتی و اقتصادی مسائل کا بوجھ ہلکا کرنے کی غرض سے ماضی میں جاری کیے جانے والے اتھارٹی کے انیشیٹوز کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اتھارٹی نے جون 2022 کے شروع میں مہلت میں توسیع کی تھی جو 30 نومبر 2022 کو ختم ہو رہی ہے۔ جس میں مزید چھ ماہ کی مہلت اب دے دی گئی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: