Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمِ سرما میں سردی کم اور بارش زیادہ ہونے کا امکان

’ملک کے 9 ریجنوں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر موسمیات عقیل العقیل نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے موسم سرما میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ٹھنڈ کم رہے گی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ موسم سرما کے دوران ریاض، مکہ مکرمہ اور الجوف میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ بارش کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بعض علاقوں میں طوفانی بارش کا خدشہ ہے تاہم اس بات کو محض نقشوں کا جائزہ لینے کی مدد سے قطعی نہیں کہا جا سکتا۔‘
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے 9 ریجنوں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث بارش کا امکان ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، عسیر، جازان، مشرقی ریجن، الجوف اور تبوک میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔‘
’مکہ مکرمہ ریجن میں طائف، الہدا، الشفا، البرک اور المظیلف میں شام 8 بجے تک تیز بارش کا امکان ہے۔‘
’اسی طرح مدینہ منورہ ریجن میں العلا میں رات کے وقت سے لے کر سورج طلوع ہونے تک شدید دھند چھائی رہے گی۔‘
’عسیر ریجن میں النماص، بلقرن، تنومہ اور المجاردہ کے علاوہ ابہا اور خمیس مشیط میں شام 8 بجے تک بادل چھائے رہے ہیں۔‘

شیئر: